ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی-جے پور ہائی وے پردو گاڑیوں سے 15لاکھ روپے برآمد؛ دوہزارکےنئے نوٹوں میں چھ لاکھ روپئے شامل

دہلی-جے پور ہائی وے پردو گاڑیوں سے 15لاکھ روپے برآمد؛ دوہزارکےنئے نوٹوں میں چھ لاکھ روپئے شامل

Wed, 21 Dec 2016 23:47:58  SO Admin   S.O. News Service

گرو گرام،21/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پولیس نے گرو گرام میں دہلی-جے پور نیشنل ہائی وے- 8 پر دو کاروں سے تقریبا 15.33لاکھ روپے ضبط کئے ہیں۔ایک پولیس افسر نے منگل کو یہ معلومات دی۔اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بلاس پور کرائم برانچ کے سربراہ بابو لال اور ان کی ٹیم نے بلاس پور کے پرانے ٹول پلازہ پر چیکنگ کے دوران دو کار وں سے 15.33لاکھ روپے برآمد کئے۔دونوں کار ہریانہ کے مہیندرگڑھ سے دہلی کی طرف آ رہی تھیں۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ ایک کار سے 2000روپے کے نوٹوں میں 6 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، جبکہ دوسری کار سے 933600روپے برآمد ہوئے ہیں جن میں 50روپے کے نوٹوں میں 25000روپے اور باقی رقم 1000روپے کے نوٹوں میں ہیں۔
 


Share: